رینالہ خورد کی اہم خبریں
میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے :ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق چودھری
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق چوہدری نے کہاہے کہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی سیاسی گروپ مسلک اور مذہب کی بنیاد سے بالاتر ہوکر بحثیت مسلمان اللہ کے احکامات اور نبیؐ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نوکری کو عبادت سمجھ کر کرتاہوں اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ہمہ وقت جاری ہے قبضہ گروپوں اور بالخصوص انکی پشت پناہی کرنے والے عناصر کا محاسبہ ہر وقت کیاجائے گا چاہے وہ کتنے ہی طاقتور اور بااثر کیوں نہ ہوں غریب امیر کے ساتھ یکساں مساوی سلوک رکھ کر فیصلے ضمیر کے مطابق کئے جاتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ دوران سرکل تعیناتی اب تک درجنوں بڑے ڈکیت گینگ گرفتار کئے سینکڑوں مویشی چوروں اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیالاکھوں روپے کامال مسروقہ حوالہ وارثان کیاگیا علاقہ بھر میں لااینڈ آرڈر کی صورت حال کو یقینی بناتے ہوئے قانون کی بالادستی کو قائم رکھا پولیس اور شہریوں میں دوستانہ رویے کو فروغ دیاجس کے قیام امن کیلئے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
مرکزی انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کا تعزیتی اجلاس
رینالہ خورد (راؤ عتیق گوہر)مرکزی انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر چوہدری سلیم صاد ق منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور،ضلعی چیئرمین عبدالوحید بھلر ،ضلعی نائب صدر عبدالرئوف ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات عبد الحمید جج ،ضلعی میڈیا ایڈوائزر رائو عتیق گوہر ،تحصیل صدر مرکزی انجمن تاجران رینالہ خورد چوہدری شکیل احمد ،جنرل سیکریٹری شیخ حماد رضا و دیگر تحصیل عہدیدران لالہ طارق سیف ،ملک قاسم امیر ،عبدالرئوف چوہدری ،حاجی سعید الرحمن ،محمد سرفراز انجم ،رانا شوکت علی ،شیخ محمد انور، چوہدری جاویدپی جی سمیت دیگران نے شرکت کی ۔اس موقع پرصدر انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم آغا صدیق مہر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ۔اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی خصوصی دعا کی گئی ۔