سعودی عرب کا روشن خیالی کی طرف ایک اور قدم
سعودی عرب میں خواتین کے کردار کو اہمیت دینے کے لیے سعودی حکومت کا ایک اور قدم۔ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد روشن خیالی کی جانب ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے سرکاری ٹی وی نے میوزک کنسرٹ نشر کیا ہے۔معروف عرب گلوکارہ ام کلثوم کا سعودی عرب کے کلچر اور آرٹ کے چینل الثقافیہ پر کئی دہائیوں کے بعد کنسرٹ نشر کیا گیا۔مشرق وسطیٰ میں ماضی کی معروف گلوکارہ امِ کلثوم کو لیجنڈ کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔سعودی عرب کے ولیِ عہد محمد بن سلمان نے ویژن 2030 منصوبے کے تحت خواتین کو معاشرے میں اہم کردار دیے جانے کے لیے ملک میں کئی اصلاحات کی ہیں۔سعودی عرب میں مصری گلوکارہ کے مداحوں نے اس فیصلے پر خوب جشن منایا اور سوشل میڈیا پر اُن کے مقبول گانے اور کنسرٹ کی تصاویر شیئر کیں۔دوسری جانب بعض افراد نے وہ قرانی آیات شیئر کی جن میں آخرت کے عذاب کا ذکر کیا گیا ہے۔اس تبدیلی کے حمایتی اور مخالفین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ اُس نام نہاد ‘آگہی’ بیدار کرنے والی اسلامی فورسز کا خاتمہ ہے۔ جس کا گذشتہ چند دہائیوں سے ملک پر اپنا اثر و رسوخ ہے۔