Urdu News and Media Website

نفاق اورنفرت کی سیاست کاباب بندہوگیا ۔الطاف شاہد

لاہور(نیوزنامہ)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ نفاق اورنفرت کی سیاست کاباب بندہوگیا۔قیام پاکستان کے بعد ہندوستان سے ہجرت کرنے اورپاکستان میں آبادہونیوالے خاندان مقامی پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں،انہوں نے پاکستان سے والہانہ محبت اوراس کیلئے ہجرت کے دوران بڑی بھاری قیمت چکائی ہے۔پاکستان نے پاکستانیوں کوشناخت اورعزت سمیت سب کچھ دیا،جومادروطن کی ناموس کوروندڈالے وہ قابل رحم نہیں ہوسکتا ۔شخصیت پرستی کی بجائے وطن پرستی کافروغ پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کامحور اوراس کامنشور ہے۔پاکستان کے غیورعوام کسی مافیاکومعاف نہیں کریں گے۔کراچی سمیت پاکستان میں نفاق پسندعناصر کی رسوائی اورپسپائی کاکریڈٹ پی ایس پی اورہمارے قائدمصطفی کمال کوجاتا ہے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے پاکستانیت اور وفاق کی مضبوطی کابیڑااٹھایاہے ۔ پاکستان کی بیرونی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اندرونی مضبوطی کی ضرورت واہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی بھرمرکز گریزسیاست کرنیوالے عناصر کاکیفرکردارتک پہنچنا نیک فال ہے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے صوبائیت کے تابوت پرکاری ضرب لگاتے ہوئے پاکستانیوں کو پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم پرمتحد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔انہوں نے کہا کہ جس سیاسی ٹولے نے پی ایس پی کواپنے سیاسی مستقبل کیلئے خطرہ سمجھا اوراس کاراستہ روکا وہ عنقریب قصہ پارینہ بن جائیں گے۔ پاکستانیوں کومصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون سے بہت امیدیں ہیں، روشن مستقبل پاکستان اورپی ایس پی کامنتظر ہے ۔

تبصرے