Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی خبریں

پتنگ بازی کر تے ہو ئے ایک شخص گرفتار مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پتنگ بازی کر تے ہو ئے ایک شخص گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اڈہ موترہ کا رہائشی غلام قادرپابندی کے باوجود پتنگ بازی کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پتنگ بازی کر تے ہو ئے پکڑ کر اس کے قبضہ سے ایک پتنگ اور ڈور برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ موترہ میں کائنٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع لوڑھکی میں ڈرائیور محمد جبار ٹویوٹا نمبریRIS/1133غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ دوران چیکنگ صدر پولیس نے اسے پکڑ کر گاڑی کو قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مقدمہ قتل میںمطلوب اشتہاری ملزم شہزور سبزی منڈی روڈ پر واقع آمنہ کے گھر پر موجود تھا کہ مخبر کی اطلاع پر اس کی گرفتاری کے لیئے سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم شہزور کو گرفتار کر کے آمنہ کے خلاف اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے