Urdu News and Media Website

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی اینٹی لیٹرنگ کمپین کے تحت پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی صفائی آگاہی سرگرمی

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے اینٹی لیٹرنگ مہم کا تعلیمی اداروں میں بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ایک روزہ سیمینار کے دوران البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے شارٹ فلم پیش کیں

۔البیراک اسسٹنٹ منیجر کمیونیکشنز سعدیہ رفیق نے طلباء کونظام ِصفائی کی بہتری کیلئے انفرادی کردار کی اہمیت پر خصوصی لیکچربھی دیا۔طلباء نے پروگرام میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے صفائی کی اہمیت پر ٹیبلو اور ڈاکومنٹریز پیش کیں۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ڈاکٹر ساجد رشیداحمد کا کہنا تھا کہ البیراک کی لاہور شہر کو صاف رکھنے کی کاوشیں قا بلِ ستائش ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ البیراک کی اینٹی لٹرنگ کمپین کوآئندہ دنوں میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں بھی متعارف کروایا جائے گااور البیراک کی جانب سے متعارف کرائے گئے عہد نامے بھی دستخط کرائے جائیں گے۔

اس موقع پر البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ لگا کر طلباء میں بروشیرز تقسیم کئے۔ کوڑا دان کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹ میں باسکٹ بال کی طرز پر منفرد ڈیزائن کے کوڑا دان بھی نصب کئے گئے جس کا افتتاح البیراک منیجر کمیونیکیشنز اور کالج پرنسپل نے کیا۔سرگرمی کے اختتام پر البیراک افسران ، کالج کے اساتذہ کرام اور طلباء نے آگاہی واک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

البیراک کی جانب سے منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید اور اسسٹنٹ منیجر ز سہیل محمود، سعدیہ رفیق، مبشر تنویر، سلمان اعجاز اور وجیہہ اعجاز سرگرمی میں موجود تھے۔

تبصرے