Urdu News and Media Website

ہانگ کانگ، مہلک وباء سےسو سے زائد افراد ہلاک

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ کے کنڈر گاٹن اور پرائمری سکول کے طلبہ چینی نئے سال کی تعطیلات اصل پروگرام کے برعکس جمعرات سے جلد شروع کریں گے۔ایسا انفلوئنزا کی وباء پھوٹنے کی وجہ سے کیا جارہاہے۔ جس سے شہر میں ایک سوسے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔تحفظ صحت مرکز کے کنٹرولر وانگ کا ہنگ نے ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام ’’شدید‘وبائی مرض کی وجہ سے کیا ہے۔ سکول کے طلبہ نے اصل پروگرام کی تعطیلات 16فروری کو نئے چینی قمری سال سے دو تین روز قبل کرنی تھی۔حکام کے مطابق ہانگ کانگ میں اس وبائی مرض کے دوران دو بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بالغوں میں اس شدید وبائی مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد 194تھی۔ جن میں سے ایک سو گیارہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہانگ کانگ کی خاتون منتظم اعلیٰ کرائی لام نے جنوری میں انفلوئنزا کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے شہر کے سرکاری اسپتالوں کے لیے اضافی پانچ سو ملین ہانگ کانگ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے