Urdu News and Media Website

رینالہ خورد :چیئرمین میونسپل کمیٹی اور عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رینالہ خورد(راؤعتیق گوہر)چیئرمین میونسپل کمیٹی اور عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پرائیویٹ اکیڈمی ایسوسی ایشن کے احتجاج میں طلبہ تنظیموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین ملک طارق جاوید کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اکیڈمی ایسوسی ایشن تحصیل رینالہ خورد کے صدر کاشف صدیق چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری محمداشرف ڈوگر اور دیگر عہدیداران رائو کاشف، جواد احمدبھٹی، عمران صدیق، فیاض چوہدری، مدثر سلیم، ناصر شاہ، محمدتوحید چوہدری، حافظ ارشد، نعیم اصغر، سلمان مسعود، کامران علی عدیگر سینئر اساتذہ کی قیادت میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک طارق جاوید ننھااور عملہ میونسپل کمیٹی کے ناروارویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں سکولوں اور طلبہ تنظیموں کے سینکڑوں طالبہ نے شرکت کی مظاہرین نے بینرز، فلیکسز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر چیئرمین ملک طارق جاوید کے خلاف نعرے درج تھے احتجای ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملک طارق جاوید نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اکیڈمیز کے خلاف کاروائیاں کیں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے اساتذہ تھرڈ ایر کی طالبات کو اکیڈمیوں میں بند کرکے باہر سے تالہ بندی کردی گئی کئی گھنٹے انہیں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد وکلا رہنمائوں کی مداخلت پر تالہ بندی ختم کی گئی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور سیکریٹری بلدیات سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک طارق جاوید نے اپنے موقف میں بتایا کہ اکیڈمی مالکان کو کمرشل ٹیکس لگایا گیاہے جو انہوں نے ادانہیں کیااس لیے کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

تبصرے