Urdu News and Media Website

پنجاب میں ایک اور زینب درندگی کا نشانہ بن گئی

پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

فیصل آباد(آئی این پی ) پنجاب میں ایک اور زینب زیادتی کا نشانہ بن گئی ، فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں پولیس نے 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں ایک بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے میں بچی کا پڑوسی ملوث ہے۔ ملزم زوہیب نے بچی کو گھر کی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او عمران یونس نے بتایا کہ ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے