Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی خبریں

چار خواتین سمیت 9افراد کی محنت کش کی دکان کے تالے توڑ کر قبضہ کی کوشش
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ )چار خواتین سمیت 9افراد نے محنت کش کی دکان کے تالے توڑ کر قبضہ کی کوشش تفصیل کے مطابق موضع دھرم کوٹ کے رہائشی کرامت علی کی دکان کے تالے توڑ کر ملزمان غلام مصطفی ،آمنہ ،آصف،سلمی ،محمد افضل ،عارفہ ،عمیر ،احمد اور صفیہ بی بی نے دکان کی دیواریں گرا کر اسے اپنے رقبہ میں شامل کر کے قبضہ کر رہے تھے کہ مدعی کی درخواست پر تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ )بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کے رہائشی مالک مکان میں تھانہ میں اطلاع کیئے بغیر اپنا مکان محمد ریاض کو کرایہ پر دیا مخبر کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف 11پنجاب عارضی رہائش آرڈیننس 2015کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم سے ساز باز کر کے پرچہ خارج کر وانے پر مدعی کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)چوری کے مقدمہ میںنامزد ملزم سے ساز باز کر کے پرچہ خارج کر وانے پر مدعی کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کوٹ بھکراں کے رہائشی شہزاد مسیح نے ملزم ساجد کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ نمبری44/18بجرم 381A/414درج کر وایا کچھ عرصہ کے بعد ملزم ساجد سے سازباز کر کے شہزاد مسیح نے اس کے خلاف مقدمہ خارج کر وادیاملزم کے ساتھ ساز باز کر نے کے جرم میں تھانہ موترہ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم شہزاد مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

دو ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ )دوران گشت وناکہ دو ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد میں منشیات فروش اشفاق گھوم پھر کر چرس فروخت کررہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے1150گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ بمبانوالہ کے موضع گوجرہ میںدوران ناکہ بندی پولیس نے ملزم خالد کو روک کر تلاشی لی تو اسے ایک گیلن شراب 4لیٹر برآمد ہو ئی ملزم پولیس کو جل دے کر گیلن چھوڑ کرفرار ہو گیا تھانہ صدر اور بمبانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈرائیور ظہیر عباس ٹرک نمبریLES/2223غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا کہ پل نہر ڈسکہ کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر اس کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج کرادیا ۔

تبصرے