Urdu News and Media Website

تحریک لبیک یا رسول اللہﷺاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ’’یوم مطالبات ختم نبوت‘‘ منایا گیا

لاہور (نیوزنامہ)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ’’یوم مطالبات ختم نبوت‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے ہزاروں خطباء نے حلف نامہ ختم نبوت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے انہیں سزا دلوانے اور رانا ثناء اللہ کے قادیانیت نواز بیانات پر اسے بر طرف کر کے اس پر کیس چلانے اور شہداء ختم نبوت کا قصاص لینے کے لیے قراردادیں منظور کرائیں۔ اس موقع پر لاہور مغلپورہ میں کوٹلی پیرعبد الرحمن کی درباروالی مسجد میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چئیرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا منظور شدہ مطالبات ختم نبوت پر عملدر امد کروائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔پاکستان ختم نبوت کا فیضان ہے افسوس ہے کہ اس ملک میں ختم نبوت پر شب خون مارنے والوں کو چھپایا جا رہا ہے۔ قوم حکمرانوں کی واردات سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے۔حکمران نوشہ دیوار پڑھ لیں ناموس مصطفیٰﷺ سے بے وفائی کرنے والوں کو رسوائی سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی رہنما حضرت میاں ولید احمد شرقپوری نے شرقپور شریف میں جمعہ کے اجتماع میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔حضرت پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی نے کہا کہ قادیانیوں کو کلیدی آسامیوں سے دور کیا جائے۔حضرت مفتی محمد عابد جلالی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔پیر سید محمد خرم ریاض شاہ رضوی نے کہا کہ ناموس مصطفیٰﷺ پر سب کچھ قربان ہے۔دریں اثنا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جو این اے 124 سے الیکشن لڑیں گے۔ الیکشن کمپین کے سلسلہ میں مغلپورہ میں دو انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپوٹرز اور کارکنان کے اجتماع سے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ نظام مصطفیٰﷺ وہ نظام رحمت ہے جس کے زیر سایہ پاکستان امن و آشتی اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتاہے ۔جس ملک کی بنیادوں میں 20 لاکھ مسلمانوں کا خون ہے۔ اس کے مقدس ایوانوں میں کئی شرابی،بدکار،غداراور خرکار بیٹھے ہوئے ہیں ۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اس ملک کو صالح قیادت دینا چاہتی ہے۔

تبصرے