واشنگٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک ) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں یکے بعد دیگر حملوں کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے ایس ایف اے بی کی خصوصی ٹریننگ کے دوراینے میں غیر معمولی کمی کردی ہے۔ایس ایف اے بی فورس کے کمانڈر کرنل اسکوٹ جیکسن نے بتایا کہ ایس ایف اے بی کی انتہائی حساس ٹریننگ امریکی شہر لولیزیانا میں جاری ہے لیکن افغانستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں ان کی ٹریننگ میں 6 ماہ کی تخفیف کردی گئی ہے تاکہ انہیں افغانستان میں تعینات کیا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے دنیا کی تمام اقوام پر زور دیا تھا کہ وہ کابل میں دہشت گردی کے حملے میں 103افراد کو ہلاک کرنے والے طالبان کے خلاف جنگ کریں۔ ہم طالبان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔میڈیاکے مطابق واشنگٹن افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو 8500 سے بڑھا کر 14 ہزار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
Prev Post
مسجد اقصیٰ پر یہودی قبضہ کرنے کی کوشش کرکے مسلمانوں کی عزت کو للکاررہے ہیں:رہنما ملی مسلم لیگ
Next Post
تبصرے