Urdu News and Media Website

آئی پی ایل میںکھلاڑیوںکی نیلامی ،جانوروں کی فروخت جیسی قرار

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک) آئی پی ایل میں پلیئرز کی نیلامی کو جانوروں کی فروخت سے تشبیہ دے دی گئی جب کہ نیلامی کے طریقہ کار کو ماضی کے دور جیسا قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے اسے توہین آمیز قرار دے دیا، انھوں نے کہاکہ جانوروں کی طرح بولی لگا کر پروفیشنل کھلاڑیوں کی روزی روٹی سے کھیلا جارہا ہے، سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا۔ویلنگٹن کرکٹ کے سابق چیف ایگزیکٹیو پیٹر کلنٹن کے ٹویٹ کی تائید کردی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی توہین آمیز، ظالمانہ اور کھلاڑیوں کی بھرتی کا انتہائی غیرضروری طریقہ کار ہے، ماضی کے دور کا طریقہ موجودہ دنیا میں استعمال کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ان سے اتفاق کرتے ہوئے ہیتھ ملز نے کہا کہ یہ سارا طریقہ کار پلیئرز کیلیے شرمناک ہے، ان کی ساری دنیا کے سامنے جانوروں کی طرح بولی لگتی ہے۔

تبصرے