Urdu News and Media Website

شازیہ عبید PJDP کے ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر،صائمہ بتول جنرل سیکرٹری نامزد

راولپنڈی (نیوزنامہ )شازیہ عبیدPJDPہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر،صائمہ بتول جنرل سکریٹری نامزد پاکستان بھر سےمبارک باد کا سلسلہ جاری۔شازیہ عبید کا کہنا تھا کہمظلومُ اور غریب عوامُ کی خدمت مشن ہے صدر نامزد اور اعتماد کرنے پر پی جے ڈی پی کے صدرجسٹس (ر)افتخارچوہدری کی شکرگزار ہوں،۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹس پارٹی پنجاب کے صدر مدثر چوہدری نے راولپنڈی کی معروف سماجی ورکر شازیہ عبید کو پارٹی کے ہیومین رائٹس سیل شعبہ خواتین راولپنڈی کا صدر جبکہ صائمہ بتول کو جنرل سکریٹری نامزد کردیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران شازیہ عبید نے بتایا کہ پی ڈی جے پی کے منشور کے مطابق غریب اور پسی ہوئی عوام کو انکے حقوق اور آنکی خدمت مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد کرنےپر پنجاب کے صدر مدثر چوہدری کے شکر گزار ہیں۔ پی جے ڈی پی ہیومن راءٹس سیل شعبہ خواتین کی نامزدگی پر شازیہ عبید اور صائمہ بتول کو پاکستان بھر سے پارٹی کے عہدیداران سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے مبارک باد دی۔

تبصرے