Urdu News and Media Website

ڈسکہ:گلیوں نالیوں کی تعمیر مکینوں کے لیئے وبال جان بن گئی

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)گلیوں نالیوں کی تعمیر مکینوں کے لیئے وبال جان بن گئی گلیوں نالیوں کی اکھاڑ پچھاڑ اور نکاسی بند ہو نے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 131بھولا موسی میں تقریبا60لاکھ رو پے کی گرانٹ سے منظور نظر 3ٹھیکیداروں کو گلیوں نالیوں کی تعمیرکا کام سونپا گیا جو 2ماہ قبل پورے گائوں کی گلیوں نالیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کر کے پتھر اور ناقص اینٹوں کی بجری گلیوں میں ڈال کر غائب ہو گئے جس سے نکاسی آب بند ہو گئی اور لوگوں کو آمدو رفت میں بھی شدید دشواری پیش آرہی ہے علاقہ مکینوں سابق کونسلر محمد وزیر بھولا ،حاجی عبدالمجید ،ظہیر احمد ،ریاست علی کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او رانا ابرار کومتعدد بار اپنی مشکلات کے متعلق آگاہ کیا لیکن انہوں نے ٹال مٹول کر دیا علاقہ مکینوں نے ڈی سی او سیالکوٹ سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے