لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
لاہور(نیوزنامہ)لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہرونں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پشاور، ملتان، بھکر اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان ،کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص اور آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گرنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعت ہیں۔