Urdu News and Media Website

ریسلر جان سینا معروف بالی وڈاداکار کے مداح نکلے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی ریسلر جان سینا بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے سیکریٹ مداح نکلے۔جان سینا کا انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنے کا ایک مخصوص انداز ہے اور وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتے ہیں، اس کا کیپشن نہیں لکھتے۔حال ہی میں جان سینا نے انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک تصویر بغیر کیپشن کے پوسٹ کی۔ عامر خان کی یہ تصویر گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘کا ایک منظر تھا جس میں انہوں نے راک اسٹار کا کردار نبھایا ہے۔

تبصرے