Urdu News and Media Website

سابق ایس ایس پی ملیرکی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں کامیابی حاصل نہ کر سکی

کراچی(نیوز نا مہ) نقیب اﷲ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اوران کی ٹیم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے کچھ مقامات پر چھاپے بھی مارے تاہم اب تک کوئی قابل ذکرکامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں۔ وہ اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے موبائل فونزبند ہیں جس کی وجہ سے جی سی بی ٹی کی مدد سے ان کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی بھی نہیں ہوپارہی۔اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے راؤ انوار کے ساتھ کام کرنے والے 17 تھانوں کے ہیڈ محرر کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور ان کی جگہ دیگر اہلکاروں کو ہیڈ محرر کا عارضی چارج دے دیا گیا ۔

تبصرے