بھارتی سبزی فروش کا بچوں کوپڑھا نے کیلئےا نوکھا کا رنا مہ
نئی دہلی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) ایک کمزور بھارتی سبزی فروش نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے لیے تین پہاڑ وں میں 8فٹ چوڑی سڑک بنا ڈالی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق واقعہ اڑیسہ کے افتادہ ، انتہا ئی پسماندہ گاؤں ’’گم ساہی‘‘ کا ہے جہاں جالندھر نائیک نامی ایک سبزی فروش رہتا ہے ۔ نائیک اوراس کے خاندان کے چند افراد کے سوا وہاں کوئی نہیں رہتا۔گاؤں میں بجلی ہے نہ پانی۔ غربت کے مارے دیہاتی پہلے ہی کہیں ہجرت کر چکے تھے۔ جالندھر اور اس کا خاندان تن تنہا اس گاؤں کا رہائشی ہے۔وہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتا تھا۔سوشل میڈیا پر جالندھر نائیک کی کہانی نے سوئی ہوئی بھارتی حکومت کو جگا دیا۔ مقامی ایڈمنسٹریٹر نے بھی نیند سے انگڑائی لی۔انہوں نے باقی کام سرکاری خرچے سے کرنے کا اعلا ن کیا۔ جالندھر نائیک کو اس کی دو سالہ محنت کا بھرپور معاوضہ ملے گا۔