قومی سابق سپیڈ سٹار کو پاک بھارت کرکٹ نہ ہونے کا غم ستانے لگا
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو پاک بھارت کرکٹ نہ ہونے کا غم ستانے لگا۔شعیب اختر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مقابلے ایشز سے بھی زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں روایتی حریفوں کے کرکٹرز کو آپس میں کھیلنے کے مواقع نہیں مل رہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں بڑی پذیرائی ملتی رہی، میری اپنی بھی کئی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں لیکن موجودہ نسل کے کرکٹرز صلاحیتوں کے اظہار اورراتوں رات ہیرو بننے کے مواقع سے محروم ہیں۔پاک بھارت کرکٹ ہونی چاہیے، اگرایسا ممکن نہیں ہورہا تو بیان بازی سے ماحول خراب نہیں کریںیاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین آخری باہمی سیریز 2007میں کھیلی گئی۔