Urdu News and Media Website

واپڈا لیسکو رینالہ سرکل کے ایکسین نے بجلی چوروں اور کرپٹ عملے کو آخری وارننگ دے دی

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)واپڈا لیسکو رینالہ سرکل میں نئے تعینات ہونے والے ایکسین سائریس اعظم نے کہاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مکمل ختم کی جائے گے اووربلنگ ہر گز نہ ہوگی کرپٹ ملازمین کا سخت احتساب ہوگا میرٹ پر کام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا کام چور اور محکمہ کیلئے باعث شرمندگی بننے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون ہوگا بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کااندراج بھی کروایا جائے گا بجلی چوروں کے سہولت کار واپڈاملازمین کو ہرصورت محکمہ سے فارغ کیاجائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر رینالہ پریس کلب رائو عتیق گوہر کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں سے تعارفی نشست میں اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کیااس موقع پر ٹیکنیکل اسسٹنٹ رائو عمران بھی موجود تھے ایکسین واپڈا سائریس اعظم نے کہاکہ صحافت معاشرے کا چوتھا اور اہم ستون ہے میڈیا کے تعاون کے بغیر کسی بھی ادارے کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانا ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ بن کر ہماری خامیاں دیکھیں اور اصلاح کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم تک پہنچائیں ان شاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرتے ہوئے ان پر قابو پایاجائے گا میڈیا کے ذریعے صارفین کو دیئے گئے پیغام میں انکا کہنا تھاکہ ہر صارف کیلئے انکے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں وہ بغیر سفارش اور بلاجھجھک ان کے پاس آئیں انکے جائز مسائل موقع پر حل کئے جائیں گے۔

تبصرے