Urdu News and Media Website

زینب کا قاتل گرفتار،سرعام پھانسی دی جائے:عوام کا مطالبہ

لاہور(نیوزنامہ) قصور میں زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ عوام کا زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ۔انسانیت سوز واقعے کا مرکزی کردار آخر کا ر قانون کی گرفت میں آگیا۔ملزم اپنی ہی ایک مبینہ غلطی کی وجہ سے پکڑاگیا۔ زینب کیس کی تحقیقات میں حکومت کی بہت سی ایجنسیز نے مل کر کام کیا، جس دوران ٹیکنالوجی، فارنزک تجزیے اور سائنسی تفتیش کا سہارا لیاگیا۔ تحقیقات بھی پولیس، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فارنزک لیب نے روایتی طریقوں سے ہٹ کر کیں اور عمومی طورپر دہشتگردی سے متعلق تحقیقات کیلئے استعمال ہونیوالی جیوفینسنگ کا سہارالیاگیااور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں، ان کی جانچ پڑتال اور پرانے واقعات میں سے موبائل ڈیٹا کاجائزہ لیاگیا،تحقیقات کے دوران پہلے ہونیوالے بیشترواقعات کے کال ڈیٹاکا جائزہ لیاگیا اور ایسے لوگوں کی نشاندہی کی گئی جو مشترکہ طورپر مختلف جنسی جرائم کے موقع یا اردگرد پائے گئے ، پکڑے جانیوالے شخص کا موبائل حالیہ چار سے پانچ مقامات پر پایاگیا جس کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔

تبصرے