Urdu News and Media Website

امریکا عالمی تجارت کیلئے خطرہ ،بڑا ملک میدان میں آگیا

بیجنگ(ما نیٹر نگ ڈیسک )چین نے کہا کہ بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت تبدیل کرے، امریکہ اور چین مابین سرد جنگ کا خاتمہ ہی دو طرفہ مفاد میں ہے امریکا عالمی تجارت کے لئے بڑا خطرہ ہے، بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے، چین بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت بین الاقوامی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا امریکا بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا سیکھے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہووا چھن اینگ کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی تجارت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ وضاحت امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اْس بیان کے جواب میں ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ 2001 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کی امریکی حمایت ایک غلطی تھی۔

تبصرے