Urdu News and Media Website

کسانوں سے سستا گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اوکاڑہ (آئی این پی )پنجاب میں کسانوں سے کم داموں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ، اوکاڑہ میں کسانوں سے سرکاری قیمت سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،عبداﷲ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کسانوں سے کم داموں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جن شوگرملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں عبداﷲ شوگرملز، بابا فرید شوگرملز اور مکہ شوگرملز شامل ہیں۔ ملزمالکان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے کم معاوضے پر کاشتکاروں سے زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداﷲ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے