Urdu News and Media Website

معروف ادیب‘ دانشور ‘ کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگارمنو بھائی انتقال کر گئے

لاہور (نیوزنامہ) معروف ادیب‘ دانشور ‘ کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی لاہور میں انتقال کر گئے‘ ان کی عمر 84 برس تھی‘ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ منو بھائی کچھ عرصہ سے گردوں اوردل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا ڈائیلائسز بھی کیا جاتا تھا۔ منو بھائی 6 فروری 1933 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے اور وہ 50 سال سے زائد عرصے تک کالم نگاری سے منسلک رہے۔ منوبھائی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی ہے۔2007ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

تبصرے