Urdu News and Media Website

مصر ی صدر نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف کو برطرف کردیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف جنرل خالد فوزی کو برطرف کردیا اور ان کی جگہ اپنے چیف آف اسٹاف اور قریبی معاون جنرل عباس کامل کو انٹیلی جنس ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف جنرل خالد فوزی کو برطرف کردیا ہے ۔مصری پریس میں نئے انٹیلی جنس چیف کو صدر السیسی کے خفیہ رازوں کا صندوقچہ قراردیا جاتا ہے۔ وہ 2010 سے ان کے چیف آف اسٹاف چلے آرہے تھے۔ عبدالفتاح السیسی تب ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے، پھر وہ آرمی کے سربراہ اور وزیر دفاع بن گئے تھے اور 2014 میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔مصری حکومت یا سرکاری میڈیا کی جانب سے سراغرساں ادارے کے سربراہ کی اس طرح اچانک برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔صدر السیسی نے مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ اقدام کیا ہے۔انھوں نے بھی تک ان انتخابات میں بطور صدارتی امیدوار حصہ لینے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے لیکن غالب امکان یہ ہے کہ وہ ان میں حصہ لیں گے

تبصرے