Urdu News and Media Website

شاہین آخری معرکہ بھی ہار گئے ، بلیک کیپس کا وائٹ واش

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پانچویں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔جمعہ کو ویلنگٹن کے بیسن ریزرو کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 15 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عمر امین نے کیا، ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 19 کے مجموعی اسکور پر اوپننگ کے لیے آنے والے دونوں کھلاڑی عمر امین اور فخرزمان آٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، ون ڈان آنے والے کھلاڑی بابر اعظم بھی صرف 10 رنز بناکر 31 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، محمد حفیظ 6 جب کہ کپتان سرفراز احمد صرف 3 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنواں بیٹھے، پاکستان کی جانب سے حارث سہیل اور شاداب خان نے 105 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم حارث سہیل 162 کے مجموعی اسکور پر 63 اور شاداب خان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 171 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

تبصرے