ملالہ کی زندگی پر فلم کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کا آغاز
سرینگر(ما نیٹرنگ ڈیسک)لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’گل مکئی‘ کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ شروع کر دی گئی ۔فلم میں بھارتی اداکارہ ریم شیخ ملالہ یوسف زئی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں دیویا دتہ، مکیش راہی، ابھیمانیو سنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں جبکہ 150کے قریب مقامی فنکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔