اسسٹنٹ پروفیسر محمد شہزاد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری
لاہور(نیوز نامہ)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج شیخوپورہ کے زوالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد شہزاد کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی۔اسسٹنٹ پروفیسر محمد شہزاد نے پیسٹی سائیڈ کے انسانی صحت پر برے اثرات کے حوالےسے ریسرچ کی ۔پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری ہونے پر کالج کےاسٹا ف اور دوست احباب نے اسسٹنٹ پروفیسر محمد شہزاد کو مبارکباد دی ہے۔