Urdu News and Media Website

جونیئر شاہینوں کی اونچی اڑان

ویلنگٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک ) جونیئر شاہینوں کی اونچی اڑان،آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے پوری ٹیم 97 رنز پر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کر تے ہو ئے 15 رنز کے عوض 6 کھلا ڑیوں کو پو یلن کی راہ د کھا ئی اور کپتان حسان خان نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔98رنزکا ہدف پاکستان نے 9ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تبصرے