ذاتی مسائل بھلا کر دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان
لندن(ما نیٹرنگ ڈ یسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ازدواجی زندگی کی تلخ یادیں ماضی کا حصہ بن گئی ہیں اور اب ان کی پوری توجہ اپریل میں ہونے والی فائٹ پر مرکوز ہے۔ 21 اپریل کو برطانیہ میں لیور پول ایکو ارینا باکسنگ رنگ میں فائٹ کریں گے۔عامر خان کے مطابق انہوں نے اپنے تمام ذاتی مسائل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ دوبارہ اپنے کیریئر پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔ باکسنگ میرے لیے سب کچھ ہے، میں 31 سال کا ہوچکا ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں اب مزید کوئی غلطیاں نہ کروں، میری زندگی کے اگلے کچھ سال میرے کیریئر کے آخری سال ہوں گے اور میں اپنے مقصد میں کامیاب ہونا چاہتا ہوں۔