سا بق کپتان کا گرین شرٹس کو سیریز بچانے کیلئےمشورہ
لاہور (نیوز نا مہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بچانے کا نسخہ بتادیا۔ رمیزراجہ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشور ہ دیا کہ یاسر شاہ کو بگ بیش سے بلوا کر نیوزی لینڈ کیخلاف کھلایا جائے ،وہ شاداب خان کے ساتھ وکٹیں لینے والے ایک اور بالر بن سکتے ہیں ، نیوزی لینڈ کی جارح مزاج بیٹنگ لائن اپ کو روکنے کیلئے انہیں آٹ کرنا بہت ضروی ہے ، اب جبکہ شعیب ملک بالنگ نہیں کررہے اور فاسٹ بالرز کو مار پڑ رہی ہے تو مزید لیگ سپن پاکستان کی مشکلات کا حل ہوسکتی ہے ۔