نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کو خوشخبری مل گئی
ڈیو نیڈن(سپور ٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا جس کیلئے پاکستانی ٹیم نے ڈیونیڈن میں تیاریاں شروع کردی ہیں ، انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ نے کہاکہ فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے اور انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے،امید ہے کہ وہ تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کیلئے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا