لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد
لاہور (نیوزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سے کروڑوں مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون لاہور سے ابوظہبی جا رہی تھی جس نے ائیرپورٹ پر 2 چیکنگ کائونٹرز کو کامیابی سے پار کر لیا تاہم جب وہ کسٹم کائونٹر پر پہنچی اور جامع تلاشی لی گئی تو 9 کلوہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 9 کروڑ روپے تک بنتی ہے۔ خاتون سے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد اے این ایف اور کسٹم حکام میں بحث و مباحثہ بھی ہوا کیونکہ دونوں خاتون کو اپنی تحویل میں لینا چاہتے تھے تاہم باہمی رضامندی کے بعد کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور کسٹم آفس منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی گئی۔