سینئر صحافی پرویز عالم بٹ کی والدہ مرحومہ کا ختم قل،معروف اینکر جنید سلیم کا اظہار تعزیت
ڈسکہ(نیوز نامہ)سینئر صحافی پرویز عالم بٹ اور جمیل بٹ کی والدہ کے ایصال ثواب کےلیے ختم قل پڑھا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی شخصیات نے ختم قل میں شرکت کی ۔قاری احسن رضا نے والدین کی عظمت پر روح پرور بیان کیا ۔آخر میں مرحومہ کے لیے دعا کی گئی۔ دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال کے اینکراور روزنامہ انصاف کے چیف ایڈیٹر جنید سلیم بھی اظہار افسوس کے لیے پرویز عالم بٹ کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اور فاتحہ خوانی کی۔