Urdu News and Media Website

چین اور جنوبی افریقہ کا تعلقات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ

دونوں ملکوں میں کئی معاہدے طے پا چکے ہیں

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کی حکومت اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس سلسلے میں یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جیکب ژونا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ اور تعاون کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہونگے، دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ 20سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے محکمہ نے ایک خصوصی بیان بھی جاری کیا ۔ جس میں کہا گیا تھا۔ دونوں ممالک کو 20سال کے دوران تعاون کے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ تجارت ،سرمایہ کاری ، معاشی اور عوامی سطح پر تعلقات میں اضافہ ہوا ہے، یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات یکم جنوری 1998 کو قائم ہوئے تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اور گزشتہ سال تجارتی حجم 35.3ارب ڈالر رہا ۔

تبصرے