کک باکسرسیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیا
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)کک باکسر کی سیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔مارشل آرٹ پرمبنی فلم میں ہالی وڈکے بڑے نام جین کلاؤڈ ، وین ڈیم اور مائیک ٹائیسن اہم کرداروں میں جلوگر ہورہے ہیں۔فلم کی ہدایتکاری ڈی میتری لوگوتھیٹس نے دی ہے یہ فلم گزشتہ سال آنے والی کک باکسر سیریز کے چھٹی مووی وینجی اینس کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی مارشل آرٹ کے ایک کردارپرمبنی ہے جس کامارشل آرٹ کے رنگ میں اس کی صلا حیتوں اور فن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔