این سی اے میں دروشم بلوچی فن پاروں کی نمائش
لاہور(نیوزنامہ) نیشنل کالج آف آرٹس ظہور الاخلاق گیلری میں ’’دروشم‘‘ کے عنوان سے ایک دلکش آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
خوبصورت نمائش میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈاکٹر اکرم دوست بلوچ اور دودا بلوچ کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔
نمائش میں پیش کئے گئے فن پارے بلوچستان کے قدرتی مناظر ، انسانیت ، تہذیب وثقافت کے گرد گھومتے ہیں۔ جو دیکھنے والوں پر جذباتی اور فکری اثرات چھوڑتے ہیں۔
نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل مہران موحد فار کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
نمائش میں بہت سے معزز آرٹ کے شائقین ، کالج اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے نمائش کی میزبانی کو اپنے اور کالج کے لئے اعزاز قرار دیا ۔
مزید برآں، اس نمائش کے ساتھ بلوچ لوک موسیقاروں کی پرور پرفارمنس کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ جو کوئٹہ سے پہلی بار لاہور میں پرفارم کرنے آئے تھے۔
وزیر خان بگٹی، خواند بخش بگٹی، حسین بخش بگٹی، آرز محمد بگٹی اورنعیم دلپل کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ تقریب کے شرکا روایتی موسیقی سے بہت لطف اندوز ہوئے ۔