Urdu News and Media Website

پاکستان میں ای کامرس کی برآمدات بڑھانے کیلئے علی باباڈاٹ کام کاملتان میں سیلر سمٹ کا انعقاد

ملتان(نیوزنامہ) معروف عالمی(B2B) ای – کامرس پلیٹ فارم علی باباڈاٹ کام نےمقامی کاروباری افراد کیلئے دستیاب مواقعوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ملتان میں اپنے پہلے سیلر سمٹ کی کامیابی سے میزبانی کی۔
اس ایونٹ میں ڈھائی سو سے زائد افراد نے شرکت کی اور سو سے زیادہ افراد آن لائن شریک ہوئے۔
اس تقریب میں علی باباڈاٹ کام کے مقررین کے ساتھ ساتھ ملتان اکے ممتاز صنعت کاروں نے بھی شرکت کی جن میں علی باباڈاٹ کام پاکستان کی مارکیٹنگ ہیڈ ایمی لی، شیخ ایم عاصم سعید، نائب صدر، ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملک جنید اشرف، علی بابا ڈاٹ کام کے سرٹیفائیڈ ٹرینر ایم ڈی شازل مجید، شریک بانی، ایپک کرافٹنگ اور تنویر ناندلا، اسکلز پاکستان کے بانی شامل تھے۔
علی باباڈاٹ کام کے سیلر سمٹ کا عنوان برآمدات،کیا،کیوں اور کیسے ” رکھا گیا۔
اس موقع پر B2B ای کامرس کے مختلف پہلوؤں اور پاکستانی برآمد کنندگان کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی باباڈاٹ کام کے نمائندوں نے شرکاء کو علی باباڈاٹ کام پر فروخت کنندگان کے طور پر ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں اور آلات سے لیس کرنے کے حوالے سےتجاویز پیش کیں اوررہنمائی فراہم کی۔
سیلر سمٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئےعلی باباڈاٹ کام پاکستان کی مارکیٹنگ ہیڈ ایمی لی نے کہا کہ ہم ملتان میں ایونٹ کا انعقاد کرنے بر بہت خوش ہیں کیونکہ پاکستان کے اس خطے میں ای- کامرس کی ترقی کے لیے بہت بڑی صلاحیت موجود ہے۔
ہم اس پلیٹ فارم سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور یہ سیلر سمٹ اس عزم کا ثبوت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر شیخ ایم عاصم سعید نے کہا کہ ملتان کی تاجر برادری علی بابا ڈاٹ کام جیسے پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہے تاکہ سرحد پار سے B2B ای کامرس کاروبار کو فعال کیا جا سکے۔
ہم مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر علی باباڈاٹ کام کے ساتھ ہم برآمدی صنعت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

تبصرے