Urdu News and Media Website

OPPO نے مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروادیں

لاہور (نیوزنامہ) OPPO نے ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے ایکسپو سینٹرلاہور میں فیوچر فیسٹ 2023 کے موقع پرمستقبل میں لانچ ہونے والی اپنی اعلیٰ ترین فلیگ شپ پراڈکٹس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کی رونمائی کی۔
فیسٹ میں محفوظ اور تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی، سمارٹ کنیکٹیویٹی جیسی مصنوعات شامل ہیں۔
اس ایونٹ کا مقصد OPPO کی جانب سے مستقبل میں آنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں عام عوام کی رائے جاننا ہے۔
OPPO عالمی مارکیٹ میں مسلسل ترقی کر رہا ہے جو اسے جدید پریمیم ٹیکنالوجی برانڈ بنا تا ہے۔
OPPO اپنی 240W SUPERVOOC فلیش چارج ٹیکنالوجی، OPPO Pad OPPO Watch 3 Pro، OPPO TV R1 65، OPPO Find X5 Pro اور OPPO Find N2 کو فیوچر فیسٹ میں اپنے بوتھ پر پیش کر رہا ہے۔
فیوچر فیسٹ پر OPPO شرکاء کو ان مصنوعات کودیکھنے کے ساتھ ساتھ استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کرہاہے۔
OPPO نے پہلے بھی INNO ڈے کے ذریعے ایک بہتراور جدید مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس ایونٹ کے ذریعے OPPO نے صارفین کو سمارٹ انٹرٹینمنٹ، سمارٹ پروڈکٹیویٹی، سمارٹ ہیلتھ اور سمارٹ لرننگ میں مزید سہولیات اورجدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہیں۔
ایونٹ کے موقع پر ٹیک ماہرین بھی OPPO بوتھ پر موجود ہوں گے جو صارفین کو پرڈکٹس سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
یہ اقدام نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے دورمیں ایکجدید مستقبل کا دوبارہ تصور کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے OPPOکے ترجمان نے کہا کہ OPPO کااس ایونٹ میں شمولیت کا مقصد اپنے صارفین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی صارفین کیلئے پیش کرناہے۔
یہ ایونٹ عوام میں OPPOکی جدید اورفلیگ شپپراڈکٹس کومتعارف کروانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

تبصرے