Urdu News and Media Website

عمران خان کی انتہائی قریبی شخصیت اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کی مخالف

عمران خان کی انتہائی قریبی شخصیت نے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی قریبی شخصیت پنجاب اسمبلی سے لاہور کے نئے ماسٹر پلان پر منظوری کی خواہشمند ہے۔

عمران خان کی قریبی شخصیت کے اس منظوری سے بڑے مفادات منسلک ہیں۔

لاہور ماسٹر پلان دوہزار پچاس کی منظوری تک پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔

صوبائی حکومت بھی ماسٹر پلان کی منظوری میں تاخیر اسی لیے کررہی ہے تاکہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔

لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری سے شہر کے گردونواح کا 80 فیصد حصہ براؤن قرار دیا جائے گا۔

قانون میں تبدیلی سے بڑی تعداد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ ہو گا۔

ماسٹر پلان 2050 پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جا رہی ہیں جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے قانون سازی ہو گی۔

تبصرے