Urdu News and Media Website

سینجنٹا پاکستان کی "کراپ وائز گروور” ایپ کسانوں کیلئے فصلی کیڑوں کی شناخت اور بیماریوں کی تشخیص میں مددگار

لاہور(نیوزنامہ) سینجنٹا پاکستان لمیٹڈ ایک ممتاز زرعی اختراعی اور ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو لاکھوں پاکستانی کاشتکاروں کو فصلوں کا تحفظ، حیاتیاتی اشیاء، بیج،فصلوں میں اضافہ کرنے والی مصنوعات اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔

سینجنٹا پاکستان نے حال ہی میں اپنی ایپ ”کراپ وائز گروور (Cropwise Grower)“کا اپ ڈیٹیڈ ورژن لانچ کیا ہے جو اَب کاشتکاروں کو محض تصویر کی مدد سے فصلی کیڑوں اور بیماریوں کا پتا لگانے اور اْن کی تشخیص کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اِس کے علاوہ یہ َاپ ڈیٹڈ ورژن کاشتکاروں کو تجویز کردہ مصنوعات اور ایپلی کیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں راہنمائی بھی کرتا ہے۔ یہ ایپ تشخیص کے لیے محض 5 سیکنڈصرف کرتی ہے اور درستی کا تناسب 93 فیصد ہے

جبکہ عام انسانی تشخیص کی درستی کا تناسب 72فیصد ہے۔یہ ایپ فصلوں کے تحفظ کی صنعت میں اپنی نوعیت کی پہلی پیشکش ہے جس کے’اسنیپ، تشخیص اور حل‘ فیچرکو پلانٹکس نامی کمپنی کی مصنوعی ذہانت کی طاقت حاصل ہے جو مقامی طور پر دستیاب دیگر تمام ایپس کے مقابلے میں کراپ وائز گروور کو مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے۔

کراپ وائز گروور ایپ کاشتکاروں کو زرعی مشورے، موسم کے بارے میں پیش گوئی، دن میں اسپرے کرنے کے لیے درست وقت کے بارے میں سفارشات، گزشتہ چھ ماہ کے دوران موسمی رجحانات اور متعلقہ علاقے میں فصلوں کی بیماری سے وابستہ مسائل کے بارے میں ضرورت کے مطابق تیار کردہ مزید معلومات اور حل فراہم کرتی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے، کاشتکاروں کو بروقت مشورے اور علاج تک رسائی کی صورت میں اْنھیں پیداوارمیں اضافہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ علاقہ کے کاشتکاروں کے لیے فصلوں کے علاج کے طریقہ کار کے مقابلے میں روک تھام کا طریقہ ترجیحاً استعمال کیا جا سکے۔

اگر کسی خاص فصل پر کہیں کوئی بیماری پائی جاتی ہے تو اُس علاقے کے تمام کاشتکاروں کو اَلرٹ کر دیا جاتا ہے کہ وہ اُس بیماری پر نظر رکھیں اور احتیاط برتیں۔

اِس ایپ کے بارے میں سینجنٹا پاکستان کے جنرل منیجر، ذیشان حسیب بیگ نے کہا:”سینجنٹا پاکستان کی اصل طاقت کاشتکاروں کے ساتھ اُس کے تعلقات میں ہے۔ کاشتکاروں کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم کاشتکاروں تک ایسا اسمارٹ حل پہنچا کر اْنھیں ”خوش“ کرنا چاہتے ہیں جو اْنھیں زیادہ سے زیادہ خودکفیل ہونے کے قابل بنا سکے۔ہم نے ہمیشہ اِس بات پر یقین کیا ہے کہ ٹیکنالوجی ہی کاشتکاروں کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے آگے بڑھنے میں کلیدی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

کراپ وائز گروور ایپ فصلوں کے تحفظ کی صنعت میں ایک انقلابی قدم ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ یہ ایپ پاکستان میں غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں خوراک کے لچکدار نظام کی تیاری اور ہمارے کاشتکاروں کی فصلوں کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔“

یہ ایپ کوئی بھی اینڈائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے گوگل پلے اسٹور سے بآسانی ڈاون لوڈکی جاسکتی ہے۔

تبصرے