Urdu News and Media Website

پاکستانی کرکٹ اسٹارز کی فری فائر گیم کی میوزک ویڈیو میں دھواں دارانٹری

لاہور(نیوزنامہ) پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ سپر اسٹارز بابر اعظم اورشاداب خان کے بعدشاہین آفریدی اور شعیب ملک نے بھی فری فائر پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی ہے جس کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار چاروں سپر اسٹارزفری فائر کی ایک لائیو ایکشن ویڈیو میں ایک ساتھ دکھائی دیے

اس کے ساتھ ساتھ فری فائر گیم میں ہر سپر اسٹار کا ایک منفرد بنڈل بھی شامل کیا گیا ہے جو فینز کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنے گا۔

شعیب ملک اور شاہین آفریدی نے فری فائر کے ساتھ شراکت داری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ای-اسپورٹس کے لیے کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں

جب کہ قومی کپتان بابر اعظم اور شاداب خان نے بھی شاہین آفریدی اور شعیب ملک کی فری فائر سے شراکت داری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ان سپر اسٹارز کی شمولیت سے اب مزید لوگ بھی ای- سپورٹس کی جانب راغب ہوں گے۔

میوز ک ویڈیو میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھ کر شائقین انتہائی پرجوش ہو گئے۔

تبصرے