Urdu News and Media Website

فنون لطیفہ میں ’’مستقبل کے ہیروز کی تلاش جاری‘‘ الحمراء میں ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس

لاہور(نیوزنامہ)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے اگر کسی نوجوان کے فن کو پذیرائی مل گئی تو وہ شہرت کی بلندیوں کو چھوتا ہے

الحمراء لائیو ہی سے وائس آف الحمراء ،الحمراء رائزنگ سٹارز پید ا ہوئے،نئے فنکار بھی دریافت کر رہے ہیں۔

ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء لائیونئے فنکاروں کے لئے سنہری مواقعوں کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے

پاکستان بھر سے نئے فنکار رابطے کر رہے ہیں،الحمراء ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دے گا

الحمراء لائیو میں کسی نے قوالی گائی،میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی

اپنے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نوجوان آرٹسٹوں میں اعجاز راہی،ذیشان علی،زاہد بیگ،روہیل وقاص،حسن علی ،ابراہیم کی دل پذیر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء لائیو میں کوئی بھی نوجوان فنون لطیفہ کی کسی بھی صنف سے اپنا ہنر آزما سکتا ہے

الحمراء لائیو ہر بدھ کو پیش کیا جاتا ہے

الحمراء لائیو میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں کو وائس آف الحمراء،الحمراء رائزنگ سٹارز میں جگہ دی جائے گی

پروگرام میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔

تبصرے