Urdu News and Media Website

ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش کا برانڈ ایمبیسیڈر عائزہ خان کے ساتھ دوسرا پی آر ایونٹ

 

لاہور(نیوز نامہ) 1930 میں قائم کردہ ’ہمالیہ‘ صحت و تندرستی میں مہارت کا حامل برانڈ ہے، جس کی پرسنل کیئر اور فارماسیوٹیکلز میں ایک وسیع اورپرُاثر پراڈکٹ رینج موجود ہے۔
یہ برانڈعمدہ، محفوظ اور موثرہربل پراڈکٹس کا نعم البدل ہے اور اس میں ہمالیہ کے دامن سے جمع کی گئی نایاب جڑی بوٹیوں کے ساتھ قدرتی و محفوظ مصنوعات کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔
ہمالیہ میں تمام پروڈکٹس کوبرسوں کی وقف تحقیق کو یکجا کرکے اور اعلیٰ ترین معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے، اور اس طرح سے مکمل صفائی،پاکیزگی اور حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اس برانڈ نے ہمیشہ لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے معاونت فراہم کرنے کی غرض سے محفوظ، قدرتی اورجدید طریقہ ء علاج کی تیار ی پر اپنی توجہ مرکوزرکھی ہے۔ہمالیہ پراڈکٹ رینج میں فیس کیئر، ہیئرکیئر،باڈی کیئر، بے بی کیئر،ہیلتھ کیئر اور ’اورل کیئر‘ شامل ہیں۔

’ہمالیہ‘ پاکستان کا ایک مستحکم اور معروف برانڈ ہے جو ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسکن کیئربرانڈز میں سے ایک برانڈبن چکا ہے۔نقادوں کی جانب سے سراہی گئی مقبول پاکستانی اداکارہ عائزہ خان،برانڈ کے فلیگ شپ پروڈکٹ ”ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش” کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں -حالیہ ٹی وی کمرشل میں، عائزہ نوجوان لڑکیوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں کہ ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش، صابن سے پاک فارمولیشن کے ساتھ، جلد کے مسائل جیسا کہ پمپلز کے مسائل کو حل کرنے میں کس طرح سے مددفراہم کرتا ہے۔
عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ”پاکستان کے مسلسل گرم ومرطوب موسم کے باعث آئلی اسکن اورپمپلز کے مسائل باقاعدگی سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے ایک جیسی پریشانی کا باعث ہیں۔ہماری سوسائٹی میں بہت سی نوجوان لڑکیاں اب بھی صابن استعمال کرتی ہیں، لیکن اس سے پمپلز کے مسائل اوربڑھ سکتے ہیں۔ ’ہمالیہ‘ کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے، میں اپنی نوجوان لڑکیوں میں ان کی جلد کو سمجھنے اور صاف اور مسائل سے پاک جلد کے لیے ضروری دیکھ بھال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے نہایت پر امید ہوں۔ ”
مس فاتینا دبابنیح، جنرل منیجر مارکیٹنگ، ہمالیہ دبئی،کا کہنا ہے” محفوظ و قدرتی اسکن کیئر پراڈکٹس کے استعمال کو فروغ دینے والے اولین برانڈز میں سے ایک ہونے کے ناطے ’ہمالیہ‘ ہمیشہ سے اعلیٰ معیار کی حامل، عمدہ مصنوعات بنانے میں کوشاں ہے۔اپنی اشتہاری مہم کے ذریعے، ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش، نیم اور ہلدی کے منفرد مرکب کے ساتھ، اپنی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے،جو کہ صابن کے بجائے پمپلز کے مسائل پر قابو پانے کا ایک محفوظ و موثر طریقہ ہے۔ یہ ’سوپ فری‘ فارمولیشن ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس پرمکمل بھروسہ کرتے ہیں لہٰذا یہ بیشتر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فیس واش بھی ہے۔”
پاکستان کے کنٹری ہیڈ جناب حماد زاہد کے مطابق، ”ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش اب ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد اسٹورز پربا آسانی دستیاب ہے۔ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم پمپل ہے تو صابن نہیں، صرف ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش ہی ہے صحیح’ کے پیغام کے ساتھ ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش کو زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کے لیے قابل رسائی بنائیں۔میگا اشتہاری مہم جس میں ٹیلی ویژن اشتہارات کی مکمل سیریز، ڈیجیٹل تشہیر اور’آن گراؤنڈ اسٹورایکٹیوٹیز‘ شامل ہیں، سال 2022 کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

تبصرے