Urdu News and Media Website

حدیقہ کیانی نے شادی کی ناکامی کی وجہ بتادی

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی پہلی شادی کے ختم ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی ناکامی کی وجہ بتادی
حال ہی میں حدیقہ کیانی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی پہلی شادی کے ختم ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

حال ہی میں حدیقہ کیانی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں

جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشافات کیے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میری حماد حسن سے مکمل طور پر ارینج میرج ہوئی تھی

پاکستان میں اینیمیٹر کی تعداد بہت کم تھی اور حماد ان میں سے ایک تھے

وہ ایک 3 ڈی اینیمیٹر تھے، ان دنوں وہ میری ایک ویڈیو پر کام کررہے تھے۔

حدیقہ نے بتایا کہ ویڈیو بناتے ہوئے وہ میری محبت میں گرفتار ہوگئے

ایک میک اپ آرٹسٹ صائمہ رشید ہماری مشترکہ دوست ہوا کرتی تھیں

انہوں نے حماد کی طرف سے مجھے شادی کی پیشکش کی اور ملاقات کا کہا

جس پر انکار کردیا اور بھائی سے بات کرنے کا کہا۔

 

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ دوست کے اصرار پر میں نے حماد سے فون پر بات کی

اور کہا کہ اگر آپ کو میں اتنی پسند ہوں تو اپنی امی کو میرے گھر لاہور لے آئیں

میرے لاہور پہنچنے پر اگلے ہی دن وہ اپنی والدہ کو لے آئے اور یوں ہماری منگنی ہوگئی جو ڈھائی سال تک رہی۔

گلوکارہ کا کہنا تھاکہ میرے تمام اندازے غلط تھے

حماد صرف مجھے پانا چاہتا تھا اور جب رشتے کچھ حاصل کرنے کی بنیاد پر ہوں کہ مجھے یہ چیز چاہیے تو وہ زیادہ عرصے تک نہیں رہ سکتے

اس میں آپ کی قدر نہیں ہوتی اور آپ کو رول دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی پہلی شادی 1997 میں ہوئی جس کے ناکام ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی ختم ہوگئی

گلوکارہ کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جسے انہوں نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین سے ایڈاپٹ کیا تھا۔

تبصرے