Urdu News and Media Website

رونالڈو انسٹا گرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پرامریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 30کروڑ 90 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ماڈل کائیلی جینر انسٹا گرام پر 30 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں
رونالڈو نے ایرانی فٹبالرکا سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ برابرکردیا
کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئے
اس کے علاوہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی جبکہ چوتھا نمبر ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن کا ہے ۔

میسی کے انسٹاگرام پر 30 کروڑ 60 لاکھ جبکہ ڈیوائن کے 29 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

تبصرے