Urdu News and Media Website

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر
اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل
کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں5روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل
کی نئی قیمت114روپے7پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں سب سے مہنگا اورسب سے سستا پیٹرول کس ملک میں ملتا ہے؟

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے