Urdu News and Media Website

ایزکارپ انٹرٹینمنٹ ریس ٹو بالٹورو گلیشئر بورڈ گیم لانچ کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(نیوزنامہ) مزاحیہ کتابوں کی سیریز، آڈیو کتابیں اور بچوں کے ٹی وی شو کی تیاری کے بعدایز کارپ انٹرٹینمنٹ ریس ٹو بالٹورو گلیشئر بورڈ گیم کو لا نچ کر نے کیلئے تیار ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 11 بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور سال بہ سال اس کی 13فیصد شرح نمو ہے ۔ بورڈ گیم صرف 30دن کیلئے خصوصی طور پر کِک سٹارٹر پر شروع کی جا رہی ہے جس میں خریداروں کو لانچ کے پہلے 24گھنٹوں میں 15فیصد رعا یت دی جا رہی ہے۔رجسٹر یشن 12اکتو بر کو رات 10بجے پا کستانی وقت کے مطابق رات 1بجے شروع کی جا ئے گی ۔پاکستان کے بالٹورو گلیشئر میں قائم یہ تیز رفتار بورڈ گیم 2-4کھلاڑیوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں بالٹورو گلیشئرکو جیتنے کی جنگ ہو گی ۔ونڈس آف بالٹورو ریس ٹو بالٹورو گلیشیر’ ایک بورڈ گیم ہے جو سٹیفن نیلسن نے تیار کیا ہے جو سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مزاحیہ کتابوں کی سیریز کے مصنف ہیں جیسے بیٹ مین اسٹرائیکس ، بیٹ مین لیگوز ، جسٹس لیگ انلیٹڈ ، سمال ویل ، ایٹمک مائیک ، اور پانڈ وہ فی الحال ایس وی پی ہے۔اس موقع پر سٹیفن نیلسن نے کہا کہ جب جواد اور عمران مجھے جنوبی ایشیا سے باہر کی مارکیٹوں کیلئے آئی پی تیار کرنے میں مدد کے لیے ایز کارپ انٹرٹینمنٹ میں لائے تو میں بہت پرجوش تھا لیکن یہ جوش تب بڑھا جب میں نے کمپنی کی لائبریری میں ونڈوز آف بالٹورو دریافت کیا۔ ہر کوئی اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس کھیل کو کھیلنے اور لطف اندوز ہونے کیلئے ضرور دیکھیں ۔ تخلیق کار،بانی،سی ای اوایز کارپ انٹرٹینمنٹ عمران اظہر نے اس موقع پر کہا کہ اب دنیا بھر میں بورڈ گیمنگ کمیونٹی کرداروں اور ہیروز کے ساتھ لطف اندوزہو نے اور کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے۔اس پروجیکٹ کے پیچھے باصلاحیت تخلیق کار،سرمایہ کار اور میرے دیرینہ مشیر ایگزیکٹو پروڈیوسر جواد قریشی کا بڑ اہاتھ ہے ۔بورڈ گیم ڈویلپمنٹ ، گیم میکینکس ، ٹیسٹنگ ، ڈیزائننگ اور پروٹو ٹائپنگ میں ایک سال کا عرصہ لگا۔ مزید جاننے کیلئے followwindsofbaltoroاور facebook.com/windsofbaltoro یا info@azcorpentertainment.com پر رابطہ کریں

تبصرے