Urdu News and Media Website

شہبازگل کے الزامات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں، نمائندگان پلیٹ فارم ٹورازم

لاہور(ویب ڈیسک) معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے سابقہ میٹرو بس آپریٹر پلیٹ فارم ٹورزم کے ڈائریکٹرز اور منیجر کے خلاف دائر کیس کی سماعت ہوئی۔ سابقہ میٹرو بس آپریٹر کے نمائندگان مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں کمپنی اور شہباز گل کے وکلاء نے اپنے دلائل سامنے رکھے۔ کمپنی وکلاء کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور یہ مقدمہ کمپنی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی ایک مثال ہے۔
پیشی کے بعد میٹرو بس کمپنی انتظامیہ کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شہباز گل کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، البیراک ڈائریکٹرز عدالت کے بلانے پر پیش ہوتے رہے ہیں کیونکہ ان کو پاکستان کے عدالتی نظام پر بھروسہ ہے اور وہ پاکستان کے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ اس موقع پر پلیٹ فارم ٹورزم کے پرنسپل آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم نے نو سال پاکستان میں کام کیا ہے اور ہمارے دل پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت سے لبریز ہیں۔ شہباز گل کے اقدامات ان کا انفرادی فعل ہیں جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔

تبصرے