Urdu News and Media Website

برطانیہ میں ٹرک ڈرائیورز کی قلت، خطرناک بحران نے سر اٹھالیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ویزا پابندیوں میں سخت نے ملک کو سنگین بحران سے دوچار کردیا ہے۔

ٹرک ڈرائیورز کی قلت کے باعث  نیا بحران پیدا ہواہے۔

ڈرائیورز نہ ہونے سے سپلائی پٹرولیم مصنوعات  اور گیس کی سپلائی  رک گئی۔

جس کے کے باعث متعددعلاقوں میں  پیٹرول پمپس بند، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ویزا پابندیوں میں سختی کے باعث ٹرک ڈرائیورز  کی شدید کمی ہوگئی ہے

جس کے باعث پیٹرول پمپس اور گیس اسٹیشنز پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی ہے

گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کچھ کو ایندھن ختم ہونے پر بند بھی کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تاجروں نے حکومت کو خبردارکیا ہےکہ اگر مسئلے پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیا تو کرسمس کے دوران مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم آفس کی جانب سے اس حوالے سےکہا گیا ہےکہ حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے

اور ٹرک ڈرائیوز کی کمی پر قابو پانے کے لیے عارضی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت تقریباً 5 ہزار ٹرک ڈرائیورز کو عارضی ورک ویزا دینے پر غور کررہی ہے

اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور تاجر کافی عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں تاہم حکومت نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں اوربریگزٹ کے باعث ٹرک ڈرائیوز کی کمی ہوئی ہے

اس دوران ڈرائیوز کی ٹریننگ اور ٹیسٹنگ بھی بند رہی جس کے باعث قلت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

حکومت کے مطابق ملک میں اس وقت ایندھن کی بالکل قلت نہیں ہے تاہم ٹرک ڈرائیورز کی کمی کے باعث ترسیل متاثر ہوئی ہے

جس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں، شہری پریشان مت ہوں اور ضرورت کے مطابق ہی فیول بھروائیں۔

تبصرے